ھ*عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کا ہرنائی علاقہ کھوسٹ واقعہ کے خلاف آج احتجاج کا اعلان

اتوار 14 اگست 2022 20:50

ں کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2022ء) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کا ہرنائی علاقہ کھوسٹ واقعہ کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کردیا ریاستی اداروں کی جانب سے نہتے عوام پر وحشیانہ فائرنگ میں اے این پی کے کارکن خالقداد بابر کو شہید کیا گیا اور کئی افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اس بربریت کے خلاف آج بروز پیر صوبہ بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔ عوامی نیشنل پارٹی اور پی ایس ایف کے ذمہ داران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریوں کو یقینی بنائے۔ احتجاج میں تمام قوم دوست، وطن پال سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران سے رابطہ کریں ۔ تمام قوم دوست اور وطن پال سیاسی جماعتوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔