پشتون اتحاد سماجی تنظیم سکھرکے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر محرم الحرام کے احترام میں سادگی سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

اتوار 14 اگست 2022 21:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2022ء) پشتون اتحاد سماجی تنظیم سکھرکے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر محرم الحرام کے احترام میں سادگی سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پشتون اتحاد سماجی تنظیم سکھر کے رہنمائوں محمد ایوب خان ترین ، مولوی بہائوالدین ، مولوی خان محمد ، شاہنواز خان ، ماما حیات خان ، ایڈوکیٹ کے کے خان پٹھان، دائود خان ، دلاور خان ، جہانزیب خان ، رئوف خان ، سلمان خان و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا پوری پاکستانی قوم خصوصاً ملک کی پشتون برادری افوا ج پاکستان کی ملک کیلئے جاری جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی پرچم ہمارے اتحاد کی علامت ہے، ہم سب ایک ہیں، نفرت، تقسیم اور فساد پھیلانے کی ہر کوشش کو ہم ناکام بنائیں گے ملک دشمن عناصر پاک فوج دشمن اور ملک کے غدار ہیں، جو عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہے پر محب وطن پاکستانیوں کو چند شرپسند عناصر گمراہ نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

وطن عزیز پاکستان ہمیں بے شمار قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر ملا ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔ پشتون، سندھی، بلوچی، اردو سب پاکستانی محب وطن ہیں اور ہم سب پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔