ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے، سپیکر قومی اسمبلی

صحافی برادری نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور معاشرے میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا،راجہ پرویز اشرف

پیر 15 اگست 2022 21:29

ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے، سپیکر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2022ء) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صحافی برادری نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور معاشرے میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے۔انہوں نے اظہار رائے کی آزادی کے فروغ اور پارلیمان کی بالادستی کے لیے صحافتی برادری کے کردار کو سراہا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر معروف صحافیوں کو قومی سول ایوارڈ 2022 کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مجیب الرحمٰن شامی، الطاف حسن قریشی کو (ہلال پاکستان)، جاوید چوہدری کو ( ستارہ پاکستان) ندیم ملک، ٹکا خان اور حافظ طاہر خلیل کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے عارف احمد نظامی (مرحوم) کو (ہلال پاکستان)، ضیائ الدین (مرحوم) اور عطائ رحمان (مرحوم) کو (ستارہ پاکستان) اجے لالوانی (مرحوم) ارشاد مستوئی (مرحوم) موسیٰ خان خیل (مرحوم) عارف خان (مرحوم) ضیائ الرحمان فاروقی (مرحوم) شاہد زہری (مرحوم) کو (تغمہ پاکستان) کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اسپیکر نے کہا کہ قومی سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے صحافیوں نے صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں جن کے اعتراف میں انہیں قومی سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوارڈ یافتہ صحافی صحافت کے میدان میں نئے آنے صحافیوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔