قاسم سلیمانی کی بیٹی کو لبنانی شہریت دینے کی اطلاعات

لبنانی ایوان صدر سے میشل عون نے حزب اللہ رہنما کی بہو کو شہریت دینے کی تردید کر دی

منگل 16 اگست 2022 12:53

قاسم سلیمانی کی بیٹی کو لبنانی شہریت دینے کی اطلاعات
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2022ء) لبنانی صدر میشل عون کے ڈرامائی فیصلے کے ذریعے ایرانی قدس فورس کے سابق مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی کو لبنانی شہریت دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنانی کارکنوں نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممالک سائنس دانوں، فنکاروں اور ڈاکٹروں کو شہریت دیتے ہیں، نہ کہ کسی ایسے شخص کی بیٹی کو جو ایک سے زیادہ ممالک میں دہشت گرد قرار دیا گیا ہو۔

(جاری ہے)

لبنانی ایوان صدر نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد ہے۔قابل ذکر ہے کہ سلیمانی کی بیٹی کی شادی حزب اللہ ملیشیا کیسینئیر لیڈر ہاشم صفی الدین کے بیٹے رضا صفی الدین سے ہوئی ہے۔ایران میں حزب اللہ ملیشیا کے نمائندے عبداللہ صفی الدین کا نام اور عرفیت گھوسٹ کا ذکر دنیا میں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹوں میں بار بار آیا ہے خاص طور پر ایران، لبنان، وینزویلا نامی تکون کے اندر منشیات نیٹ ورک میں اس شخص کا نام آتا رہا ہے۔