پولیو سے صرف ایک بچہ معذور نہیں ہوتا بلکہ پورا خاندان متاثر ہوتا ہے، قاسم علی شاہ

منگل 16 اگست 2022 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2022ء) معروف دانشور قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیو سے صرف ایک بچہ معذور نہیں ہوتا بلکہ پورا خاندان متاثر ہوتا ہے، اس موذی وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے جہاد کر رہے ہیں۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ جو بچہ پولیو سے متاثر ہوتا ہے اس بچے کے ساتھ اس کی پوری فیملی بھی متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیو کے خلاف اس جنگ کو لڑنا ہے اور جیتنا ہے، افواہوں پر یقین نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں تمام والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ جب آپ کے گھر پولیو کے قطرے پلانے کیلئے ٹیم آئے تو اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو پولیو ورکرز بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں وہ کسی مجاہد سے کم نہیں ہیں، یہ مہم کسی جہاد سے کم نہیں ہے اور جب کسی بچے کو پولیو ہوتا ہے تو والدین کے پاس پچھتاوا رہ جاتا ہے کہ کاش ہم اپنے بچوں کو پولیو کے قطر پلا لیتے۔ قاسم علی شاہ نے کہا کہ وہ پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم پولیو پر مکمل قابو پا لیں گے۔

متعلقہ عنوان :