Live Updates

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر عوام کے ساتھ کھڑی ہوں: مریم نواز کا ٹوئٹ

منگل 16 اگست 2022 20:56

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر عوام کے ساتھ کھڑی ہوں: مریم نواز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میاں صاحب نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔

(جاری ہے)

میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، حکومتی فیصلے کی مزید تائید نہیں کرسکتی۔مریم نواز نے صارف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات