لیپ پروجیکٹ سے بہتر تنظیمی کارکردگی ، کاروبار ی آسانی اور شفافیت کو فروغ ملے گا، چیئرمین ایس ای سی پی

بدھ 17 اگست 2022 19:18

لیپ پروجیکٹ سے بہتر تنظیمی کارکردگی ، کاروبار ی آسانی اور شفافیت کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے LEAP پروجیکٹ کے ساتھ اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کیا جس سے آسان رسائی ، بہتر تنظیمی کارکردگی ، کاروبار ی آسانی اور شفافیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کنسلٹنگ فرم ارنسٹ اینڈ ینگ کے تعاون سے کئی LEAP سنگ میل حاصل کر چکا ہے، بشمول محفوظ ٹرانزیکشن رجسٹری کا قیام، بزنس پروسیس ری انجینئرنگ کا نفاذ اور ایک نئی کارپوریٹ رجسٹری کے قیام میں پیش رفت شامل ہیں۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں ایس ای سی پی نے ارنسٹ اینڈ ینگ کے تعاون سے دو روزہ ڈیزائن ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا جس کا مقصد کمیشن کی اعلیٰ انتظامیہ کو ایس ای سی پی کے ڈیجیٹلائزیشن کے روڈ میپ سے متعارف کرانا تھا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای سی پی کے چیئرمین عامر خان نے کہا کہ ایس ای سی پی کا ڈیجیٹلائزیشن کا تبدیلی کا سفر صارف کے تجربے کو بہتر بنائے گا اور کاروبار کرنے کے ماحول کو بہتر بنائے گا اور ریگولیٹڈ سیکٹرز میں جدت کو فروغ دے گا۔