دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند

بدھ 17 اگست 2022 22:03

دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت نے پاکستان کے دریائوں میں پانی چھوڑ دیا ہے بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دریائوں میں پانی چھوڑنے کے بعد راوی جھسڑ کے مقام پر پانی کی سطح 58 ہزار کیوسک ہے جبکہ پانی کے ریلے نے شاہدرہ کا رخ اختیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

سیلابی ریلا شاہدرہ تک پہنچتے پہنچتے 40 ہزار کیوسک پانی کی شکل اختیار کر لے گا۔ جس سے راوی میں سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے تاہم سیلابی پانی دریائے راوی کے کنارے واقعہ جھگیوں میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ جھگیوں میں مقیم لوگوں نے جھگیاں خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :