ساہیوال،شہید پولیس کانسٹیبل کی بیوہ کو فراڈئیے نے بوگس الاٹمنٹ دستاویزات دے کر ساڑھے تیرہ لاکھ روپے اڑا لئے

بدھ 17 اگست 2022 22:39

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) ضلع کچہری میں چک70۔فور آر کے شہید پولیس کانسٹیبل کی بیوہ رانی بیگم کو جعلی رجسٹری دے کر 13لاکھ50ہزار روپے کی نقدی ہتھیانے والے فراڈئیے شہزاد وٹو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کی رانی بیگم کا خاوند پولیس ملازم سعید احمد شہید ہوگیا اور وہ39سال سے ایک سرکاری ایک کنال کے احاطہ میں مکان بنا کر رہائش پذیر تھی جسے الاٹمنٹ کرانے کاجھانسہ دے کر شہزاد وٹو نے سر کاری فیسوں کی وصولی کی اور رسیدوں پر جعلی مہریں لگا کر رقم ہڑپ کر لی اور تحصیلدارکے جعلی دستخط کر کے جعلی الاٹمنٹ آرڈر دے دئے جو بوگس پائے گئے اور ملزم نی13لاکھ50ہزار روپے کی نقدی ضلع کچہری میں وصولیاں کر کے ہڑپ کر لی۔

پولیس سول لائن نے بیوہ رانی بیگم کی مد عیت میں ملزم شہزاد وٹو کے خلا ف مقدمہ 468,420اور 471 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :