Live Updates

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے خلاف تین ماہ کا بچہ حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست

تھانہ سٹی پاکپتن پولیس نے عدالتی حکم پر مغوی بچے باسط شیراز کو برآمد کرکے لاہور ہائی کورٹ میں پیش کردیا ،بچے کو ماں کی تحویل میں دیدیا گیا

بدھ 17 اگست 2022 22:39

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے خلاف تین ماہ کا بچہ حبس بے جا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے خلاف تین ماہ کا بچہ حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر تھانہ سٹی پاکپتن پولیس نے عدالتی حکم پر مغوی بچے باسط شیراز کو برآمد کرکے عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے بچے کو ماں کی تحویل میں دے دیا ہے۔

جسٹس امجد رفیق نے خاور مانیکا کی سابقہ ملازمہ انعم رشید کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں خاور مانیکا،ملازم شیراز ریاض سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ خاور مانیکا کے ملازم شیراز ریاض سے شادی ہوئی،شیراز سے ایک بچہ پیدا ہوا،شوہر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، شوہر نے تشدد کر کہ گھر سے نکال دیا،3 ماہ کا بچہ واپس نہیں کر رہا،خاور مانیکا شیراز ریاض کی پشت پناہی کر رہا ہے اور بچہ نہیں دیا جا رہا،عدالت خاور مانیکا کے گھر سے بچہ بازیاب کروانے کا حکم دے۔ عدالت نے بازیاب ہونے والے بچے کو ماں کی تحویل میں دیتے ہوئے حبس بیجا کی درخواست نمٹا دی۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات