سینیٹ سیکرٹریٹ کی دستاویزات میں خیبرپختونخوا کا پورا نام لکھا جائے،چیئرمین سینیٹ کی ہدایت

جمعرات 18 اگست 2022 14:32

سینیٹ سیکرٹریٹ کی دستاویزات میں خیبرپختونخوا کا پورا نام لکھا جائے،چیئرمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدایت کی ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کی دستاویزات میں خیبرپختونخوا کا پورا نام لکھا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فدا محمد کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیگر وزارتوں کو بھی تحریری طور پر ہدایت کی جائے کہ خیبرپختونخوا کا نام مختصر کر کے نہ لکھا جائے بلکہ پورا نام لکھا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :