سکھر:ملک میں جاری بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی

تونسہ کے مقام پر اونچے ،گڈو کے مقام پردرمیانے درجے اور سکھر بیراج کے مقام پر۔نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار

جمعرات 18 اگست 2022 23:22

سکھر:ملک میں جاری بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) ملک میں جاری بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ،تونسہ کے مقام پر اونچے ،گڈو کے مقام پردرمیانے درجے اور سکھر بیراج کے مقام پر۔

(جاری ہے)

نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح لی گنجائش ایک فٹ پانچ رہ گئی تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 لاکھ 4 ہزار 999 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 4 ہزار 999 کیوسک ،گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 29 ہزار 762 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 29 ہزار 762 کیوسک ،سکھر بیراج پر پانی کی ّآمد 3 لاکھ 27 ہزار 050 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 27 ہزار 050۔

کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 76 ہزار 806 کیوسک اور اخراج بھی ایک لاکھ 76 ہزار 806 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے سکھر اور گڈو بیراجوں پر سیلابی صورتحال کے باعث کچے کے علاقے میں واقع دیہات زیر آب آنے کا سلسلہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں لوگ وہاں پھنس کر رہ گئے ہیں لیکن تاحال ان کو کچے سے محفو مقامات پر منتقل کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آسکے ہیں

متعلقہ عنوان :