خیبرپختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹریننگ کیمپ جاری

جمعہ 26 اگست 2022 19:11

خیبرپختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹریننگ کیمپ جاری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2022ء) خیبرپختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ٹریننگ کیمپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیںجاری ہے،جس میں پشاور سمیت مختلف ڈسٹرکٹس کے کھلاڑی کوالیفائیڈ کوچز سے ٹریننگ حاصل کررہے ہیں گزشتہ روز صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے چیئر مین دین محمد صدر فقیر اعوان نے کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری باسکٹ بال ایسوسی ایشن راج میر خان ، کوچ فیصل سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

، ٹریننگ کیمپ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن ، باسکٹ بال فیڈریشن اور صوبائی ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جس میں پشاور سمیت دیگرڈسٹرکٹ کے کھلاڑیوں کو ایک ماہ تک ٹریننگ دی جائیگی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فقیر اعوان نے کہا کہ کیمپ کا مقصدر نیشنل چیمپئن شپ کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب ہے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام مختلف گریڈ ڈویژنل مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرینگے ۔