کاشتکار مونگ، ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کے لئے مناسب حکمت عملی اپنائیں،محکمہ زراعت قصور

جمعہ 16 ستمبر 2022 11:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار مونگ، ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے فوری تدارک کے لئے مناسب حکمت عملی اپنائیں تاکہ فصل کو نقصان کی معاشی حد سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے”اے پی پی“کو بتایا کہ مونگ ماش کی اچھی پیداوار کے لئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی بھی نہایت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مونگ ماش کی فصل کو تین پانی درکار ہوتے ہیں لہذاپہلاپانی اگاؤکے 3 سے 4ہفتے بعد‘دوسرا پانی پھول نکلنے پر‘ تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر اس دوران بارش ہوجائے تو فصل کی ضرورت کے مطابق اس کی آبپاشی کی جائے نیزاگر بارش کا زائدپانی کھیت میں جمع ہوجائے تو سا کے نکاس کابھی فوری انتظام کرنا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :