پاکستان میں ستمبر کے آخر میں موسلادھار بارش کا امکان کم ہے

مون سون کے اختتام میں ایک یا دو ہفتے کی تاخیر متوقع ہے، عالمی ماہر موسمیات

جمعہ 16 ستمبر 2022 22:00

پاکستان میں ستمبر کے آخر میں موسلادھار بارش کا امکان کم ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2022ء) عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس نے کہا ہے کہ ستمبر کے آخر میں پاکستان میں موسلادھار بارش کے امکانات کم ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسن نکولس نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں مون سون کا اختتام تاخیر سے ہی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مون سون کے اختتام میں ایک یا دو ہفتے کی تاخیر متوقع ہے۔جیسن نکولس نے کہا کہ پاکستان اور شمال مغربی بھارت میں مون سون کا اختتام 17ستمبر سے شروع ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :