ایرانی مذہبی رہنما کا حکام سے مظاہرین کے مطالبات سننے کا مطالبہ

مطالبات لازمی سننا چاہیے اور ان کے حقوق پر حساسیت دکھا کر مسائل حل کرنے چاہئیں،بیان

منگل 27 ستمبر 2022 17:07

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2022ء) ایران کے معروف مذہبی رہنما نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ لوگوں کے مطالبات سنیں جبکہ نوجوان خاتون کی اخلاقی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے بعد سے مظاہرے جاری ہیں۔آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ حکمرانوں کو عوام کے مطالبات لازمی سننا چاہیے اور ان کے حقوق پر حساسیت دکھا کر مسائل حل کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 97 سالہ بااثر مذہبی رہنما ملک کی قدامت پسند اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ منسلک رہے اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی متعدد مواقع پر بھرپور حمایت کی ، جس میں 2009 میں سابق صدر محمود احمدی نژاد کے دوبارہ انتخاب پر حمایت قابل ذکر ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 16 ستمبر سے جاری مظاہروں میں اب تک کم از کم 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر مظاہرین ہیں تاہم چند سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔