Live Updates

عمران خان اور اعظم خان کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میںجمع

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:15

عمران خان اور اعظم خان کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) مسلم لیگ (ن) نے سفارتی تعلقات خراب کرنے کی سازش پر عمران خان اور اعظم خان کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیکس نے امریکی سازش کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کردیا ،عمران خان نے معمول کے سفارتی مرسلے کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، عمران خان کے غیر ذمہ رویہ کی وجہ سے پاک امریکہ تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی گھنائونی سازش کی گئی،عوام کو غلامی نامنظور کا لیکچر دینے والے شخص نے اپنے منفی ایجنڈے کے ذریعے عوامی جذبات سے کھلواڑ کیا،عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیکس کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے اورسفارتی تعلقات خراب کرنے پر عمران خان اور اعظم کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات