بلوچستان: کوہلو کے مرکزی بازار میں دھماکہ ، دو افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، مشیر داخلہ میر ضاء نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی واقعہ کا تمام پہلوں سے جائزہ لیا جائے ،دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں، مشیر داخلہ
جمعہ 30 ستمبر 2022 16:42
(جاری ہے)
مشیر داخلہ نے ہدایت کی کہ واقعہ کا تمام پہلوں سے جائزہ لیا جائے اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو پہنچے اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔نصیب اللہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 12 کی حالت تشویش ناک ہے۔انہوںنے کہاکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اگر کسی مریض کی حالت بگڑتی ہے تو اسے ہنگامی طبی امداد کے لیے ملتان منتقل کردیا جائے گا۔دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔دھماکا کوہلو کے گنجان آباد علاقے میں ہوا اور دھماکے کے موقع پر جائے حادثہ پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مزید اہم خبریں
-
کمیشن بنا رہے ہیں تو اس پر بھی کمیشن بنائیں کہ قائداعظم کی وفات کن حالات میں ہوئی
-
سولر پینلز کی قیمتیں 50 فیصد سے زائد کم ہو گئیں
-
افغانستان: گوتیرش کا بارشوں میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
-
اگر ڈائیلاگ ہوا تو پھر عمران خان کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ غیرمشروط ہوگا
-
جب تک سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گی موجودہ مسائل حل نہیں ہوں گے
-
حکومت پنجاب کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کیلئی20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
-
میں گارنٹی نہیں دیتا کہ ہماری جماعت کبھی اقتدار میں بھی آئے گی
-
اگر آئی ایم ایف کہتا کہ ملازمین پر ٹیکس لگائیں توبات کی جائے مزید ٹیکس نہیں لگا سکتے
-
پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہوگیا، حکمران پارٹیوں پر عوام کو اعتماد نہیں رہا
-
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں
-
کوشش کریں گےکہ جون کے پہلے ہفتے میں نئی جماعت کے نام کا اعلان کردیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.