چارممالک میں خالصتان ریفرنڈم، تقریبا208,000سکھوں نے حصہ لیا

جمعہ 30 ستمبر 2022 17:54

چارممالک میں خالصتان ریفرنڈم، تقریبا208,000سکھوں نے حصہ لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) چار ممالک میں خالصتان ریفرنڈم، تقریبا208,000سکھوں نے حصہ لیا جس میں بھارتی پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے، ایک خودمختار سکھ ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔گزشتہ سال اکتوبر سے شروع ہونے والی اس ریفرنڈم مہم کے تحت اب تک برطانیہ، جنیوا، اٹلی اور کینیڈا میں 4ریفرنڈم ہو چکے ہیں جن میں سکھ برادری نے بڑی تعداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ریفرنڈم کا تازہ ترین مرحلہ 18ستمبرکو برامپٹن کینیڈا میں منعقد ہوا، جس میں تقریبا 110,000سکھوں بشمول بالغ سکھوں کی 20فیصد آبادی نے ایک خودمختار ریاست کے حق میں ووٹ دیا۔پہلا خالصتان ریفرنڈم 31اکتوبر 2021کو برطانیہ میں ہوا جس میں 30ہزار سکھوں نے حصہ لیا۔گزشتہ سال 10دسمبرکو جنیوا میں6000سے زیادہ لوگوں نے خودمختار سکھ ریاست کے لیے ووٹ دیا۔اسی طرح کی ایک مشق اٹلی میں 62,000سکھوں اور کینیڈا میں تقریبا 110,000 سکھوں کی شرکت کے ساتھ منعقد کی گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مغربی دارالحکومتوں میں سکھوں کے اندر خالصتان کی حمایت میں بتدریج اضافہ ہواہے۔