روس کا پناہ کی تلاش میں جانے والے یوکرینی قافلے پر میزائل حملہ،25 افراد ہلاک

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:05

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) روسی فوج کے زیر تسلط علاقوں سے محفوظ مقام پر جانے والے یوکرینی عوام کے قافلے پر میزائل حملے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیاکے مطابق روس نے علیحدگی پسندوں کی مدد سے یوکرین کے چار علاقوں کھیرسن، زپوریزہیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک پر قبضہ کرلیا تھا اور ان علاقوں کے الحاق کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

روسی حمایت یافتہ مسلح باغیوں نے ان علاقوں میں اپنی حکومت قائم کرلی ہے جس کے باعث یوکرینی عوام کی بڑی تعداد ان علاقوں سے محفوظ مقام پر منتقل ہورہے ہیں۔محفوظ شہروں کی جانب منتقلی کے دوران ایک قافلے پر روس نے میزائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔یہ قافلہ بسوں اور کاروں پر مشتمل تھا اور اپنے آبائی علاقے سے محفوظ شہر جا رہا تھا۔ قافلے میں بچے اور خواتین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :