اتر پردیش: بی جے پی رہنما کی نازیبا حرکتوں نے کانگریس خاتون رہنما کا جینا دوبھر کر دیا

جمعہ 30 ستمبر 2022 22:40

لکھنؤ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں ہندو توا تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے ایک رہنما کی نازیبا حرکتوں سے پریشان کانگریس پارٹی کی ایک رہنما اپنی شکایت لیکر ڈی آئی جی پولیس کے پاس پہنچی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس مغربی اترپردیش کی نائب صدر شرماتیاگی نے ڈی آئی جی شنتھ ماتھر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے پڑوسی بی جے پی رہنما کی طرف سے کی جانے والی قابل اعتراض حرکتوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ گانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ پولیس طاقت کے دبائو میں بی جے پی رہنما شیوانگ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔ شرما تیاگی کی شکات پر ڈی آئی جی نے کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :