ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھا: نجی بینکوں نے موقع سے فائدہ اٹھا کر 56 ارب روپے منافع کمایا

ڈالر کی قیمت میں اضافے پر اسٹیٹ بینک نے نجی بینکوں سے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ،ذرائع کا دعویٰ

منگل 4 اکتوبر 2022 18:18

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھا: نجی بینکوں نے موقع سے فائدہ اٹھا کر 56 ارب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2022ء) گزشتہ چند ماہ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے دوران نجی بینکوں نے خوب فائدہ اٹھایا، نجی بینکس نے اس دوران 56 ارب روپے کا منافع کمایا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصے سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر سے کھیلا جاتا رہا، نجی بینک موقع دیکھ کر فائدہ اٹھاتے رہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈالر کے اتار چڑھاؤ میں نجی بینکوں نے 56 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔ذرائع نے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے پر اسٹیٹ بینک نے نجی بینکوں سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، بینکوں نے ایل سیز کھولنے کے لیے انٹر بینک ریٹ سے اضافی رقم وصول کی۔اسٹیٹ بینک نے 8 نجی بینکوں کو نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں، اسٹیٹ بینک کی تحقیقاتی رپورٹ جلد مکمل ہوجائے گی، تحقیقاتی رپورٹ وزیر خزانہ اسحق ڈار کو پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :