پولیس نے تین منشیات سمگلرز گرفتارکرلیئے، چرس وآئس برآمد

بدھ 5 اکتوبر 2022 15:53

پولیس نے  تین منشیات سمگلرز  گرفتارکرلیئے، چرس وآئس برآمد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) حیات آباد پولیس ااور بابیل سکواڈ رائیڈرزنے منشیات سمگلر گروہ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا منظم منشیات سمگلر گروہ سے تعلق ہے جو ضلع خیبر شاہ کس اور تختہ بیگ کے رہائشی ہیں ، ملزمان موٹر سائیکل کے ذریعے آئس اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد آئس اور 12 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ حیات آباد پولیس کو منشیات سمگلنگ کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ حیات آباد تیمور سلیم نے ابابیل سکواڈ جوانوں کے ہمراہ مین جمرود روڈ ناکہ بندی کے دوران دو مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے پولیس ٹیم سے راہ فرار اختیار کی جن کا تعاقب کرتے ہوئے ان کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے 12 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس برآمد کی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان کی شناخت ساجد احمد ولد سیال خان اور توبین ولد خیال ولی کے ناموں سے ہوئی ۔ ایک اور کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ حیات آباد تیمور سلیم نے منشیات ڈیلرز کو آئس سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم جنید ولد طارق کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد آئس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم مسافر گاڑی کے ذریعے آئس سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا ، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد منشیات ڈیلرز کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :