پاک بھارت میچ بہت اہم ہے ،ہمارے کھلاڑیوں کو بڑے میچ کے دوران جذبات کی رو میں نہیں بہنا چاہیے‘روہت شرما
بڑے مقابلے سے میگا ایونٹ میں مہم شروع کر رہے ہیں ،کھلاڑی خود کو پرسکون اور پر اعتماد رکھ سکیں تو ہم جیت کا نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں ہمیں ورلڈ کپ جیتے کافی وقت ہو چکا اس مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہوگی‘بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی گفتگو
جمعرات 20 اکتوبر 2022 16:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آپ کو صرف اس ٹیم پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جس کے خلاف آپ مد مقابل ہونے جا رہے ہیں ، اپنی بہترین صلاحیتوں کے اظہار کی پوری کوشش کریں، ہر ٹیم کے خلاف اچھی تیاری کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
23اکتوبر بروز اتوار کو پاکستان کے خلاف بھارت کے بڑے ٹاکرے کے حوالے سے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے لیکن روہت شرما کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بڑے میچ کے دوران جذبات کی رو میں نہیں بہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا مقابلہ ہے جس سے ہم میگا ایونٹ میں اپنی مہم شروع کر رہے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ہم خود کو بہت پر سکون رکھنا چاہتے ہیں اور پوری توجہ اپنی انفرادی کارکردگی پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ہی ہمارے لیے سب سے اہم چیز ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر میچ کے دوران کھلاڑی خود کو پرسکون اور پر اعتماد رکھ سکیں تو ہم وہ نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں جس کی ہم تلاش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی میگا ایونٹ کا پہلا چمپئن بھارت متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال کے ٹورنامنٹ میں ناک آٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا جبکہ 2011ء میں اپنی سرزمین پر 50 اوورز کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد سے کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.