ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کو موصول، عدالت نے درخواست نمٹادی

مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ پمز سے پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ ملنے پرعدالت آئی تھیں

بدھ 16 نومبر 2022 13:54

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کو موصول، عدالت نے درخواست نمٹادی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2022ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کیحصول کی درخواست نمٹا دی۔مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ پمز سے پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ ملنے پرعدالت آئی تھیں تاہم فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اہل خانہ کو دیدی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اس معاملے کی تفتیش تو کینیا میں ہی ہونی ہے، یہاں کیا ہو رہا ہی اس پر شعیب رزاق نے کہا کہ ایف آئی آر تو یہاں بھی درج ہو سکتی ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عمران فاروق کے لندن میں قتل کیس کا ٹرائل بھی یہاں ہوا تھا، ویسے تو اس کیس کا ٹرائل بھی پاکستان میں ہو سکتا ہے۔