احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہائی پروفائل کیسز کے التواء کا خدشہ ،احتساب عدالت اسلام آباد کے دو ججز کی مدت مکمل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج احتساب عدالت نمبر تین اصغر علی کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دیں

جمعرات 17 نومبر 2022 18:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2022ء) احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہائی پروفائل کیسز کے التواء کا خدشہ ،احتساب عدالت اسلام آباد کے دو ججز کی مدت مکمل ہوگئی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج احتساب عدالت نمبر تین اصغر علی کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ججز کی مدت مکمل ہونے کے بعد زیر سماعت کیس التواء کا شکار ہوجائیں گے،احتساب عدالتوں میں آصف علی زرداری ، یوسف رضا گیلانی نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس زیر سماعت ہے ،شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، مراد علی شاہ کے کیس بھی زیر سماعت ہیں، جج اصغر علی ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد میں تعینات تھے جج احتساب عدالت نمبر دو اعظم خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیاچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔