پچھلے سال فروری میں فوج نے فیصلہ کیا آئندہ کسی سیاسی معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی،جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 23 نومبر 2022 23:11

پچھلے سال فروری میں فوج نے فیصلہ کیا آئندہ کسی سیاسی معاملے میں مداخلت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2022ء) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پچھلے سال فروری میں فوج نے فیصلہ کیا آئندہ کسی سیاسی معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آخر میں کچھ باتیں سیاسی صورتحال کے حوالے سے کرنا چاہوں گا، میں کافی سالوں سے اس بات پر غور کر رہا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہندوستانی فوج کرتی ہے تاہم ان کی عوام کم و بیش ہی ان کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے، اس کے برعکس ہماری فوج جو دن رات قوم کی خدمت میں مصروف رہتی ہے گاہے بگاہے تنقید کا نشانہ بنتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ میرے نزدیک اس کی بڑی وجہ 70 سال سے فوج کی مختلف صورتوں میں سیاست میں مداخلت ہے جو کہ غیر آئینی ہے، اس لیے پچھلے سال فروری میں فوج نے بڑی سوچ و بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ آئندہ فوج کسی سیاسی معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔