پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر میرٹ پر تقرریاں خوش آئند ہیں : حاجی میر اکبر آسکانی

جمعہ 25 نومبر 2022 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2022ء) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک حاجی میر اکبر آسکانی نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی تعیناتی کو خوش آئند عمل قرار دیتے ہوئے دونوں سینئر آرمی افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں سینئر لیفٹیننٹ جنرلز کا اہم عہدوں پر تعیناتی سے ملک ایک ہیجانی سی کیفیت سے باہر آگیا ہے چند نا عاقبت اندیش لوگوں نے ایک آئینی تعیناتی کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے ملک کی سلامتی سے کھلواڑ کرنے کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ نئے فوجی افسران کی تقرری سے ملک کی سلامتی و بقاء اور جمہوریت کی استحکام سیاسی تنا کو کم کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تقرری ایک دانش مندانہ فیصلہ ہے جس کے اثرات دور رس نتائج کے عامل ہیں ملک کی بقا سلامتی کیلئے ان کے خدمات گراں قدر ہیں تمام فوجی افسران سے سب سے سینئر ہیں حربی و جنگی مہارتوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں مختلف کور کے کمانڈ اور آئی ایس آئی کے چیف رہ چکے ہیں ملکی و بین الاقوامی سطح کے مختلف مہموں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر ملک کی دفاع کے ساتھ ساتھ سیاسی استحکام معاشی ترقی کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دہشت گردی کا خاتمہ امن امان کی بحالی سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان اہم آہنگی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کریں گے اور ملک کی سلامتی و بقاء امن و ترقی خوشحالی بین الاقوامی سطح پر سفارتی تعلقات کو استوار کرنے اندرونی خلفشار کے خاتمے اقتصادی و سیاسی نظام کی ترقی کے لیے جمہوری حکومت پارلیمنٹ کے ساتھ اشتراک عمل کو مضبوط بنائیں گے۔