کاشتہ پیاز کی پنیری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کر یں،محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 26 نومبر 2022 15:00

کاشتہ پیاز کی پنیری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کر یں،محکمہ زراعت پنجاب
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2022ء) محکمہ زراعت پنجاب نے آخر نومبر تک کاشتہ پیاز کی پنیری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مذکورہ ایام میں کاشت کی گئی پنیری کو بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھیتوں میں منتقل کرنے کا بہترین وقت دسمبر کا مہینہ ہوتاہے تاہم یہ پنیری جنوری میں بھی کھیتوں میں منتقل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے 25 سے30 روز بعد آدھی بوری یوریا اور1بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ ضرور کھیتوں میں ڈالیں۔ انہوں نے بتایاکہ جب پیاز بننے کامرحلہ شروع ہو تو اس وقت بھی آدھی بوری یوریا اور1بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ کھیتوں میں ڈالنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ متناسب کھادوں کا استعمال پیاز کی بمپر کراپ کا ضامن ہوتاہے اسلئے کاشتکار کسی کوتاہی کا مظاہر ہ نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا محکمہ کی فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :