Live Updates

عمران خان کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

بدھ 30 نومبر 2022 16:05

عمران خان کی  کوئٹہ دھماکے کی مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) سابق وزیراعظم وچئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سابق وزیراعظم نے زخمیوں کے مکمل اور معیاری علاج کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اورمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات