وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان (کل) ایبٹ آباد میں جاری مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

بدھ 30 نومبر 2022 16:11

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان (کل) ایبٹ آباد میں جاری مختلف منصوبوں ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان (کل) جمعرات کو ایبٹ آباد میں جاری مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

سپیکر خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی کی دعوت پر وہ 3.5 ارب روپے پر مشتمل ٹھنڈیانی روڈ، ایک ارب روپے لاگت سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے نئے بلاکس کی تعمیر سمیت کے پی سی آئی پی کے تقریباً 12 ارب روپے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ شملہ ہل کے ساتھ شیروان ایڈونچر پارک، کرکٹ گراؤنڈ، ایبٹ آباد بازار کی اَپ لفٹنگ اور گریویٹی فلو سکیم بھی دیگر منصوبوں میں شامل ہے جن پر کام شروع کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان غنی باغ ایبٹ آباد میں خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :