فیصل آباد، مکانوں پرقبضہ کرنیوالے وکیل اوراسکے بھائی کی ضمانتیں خارج کروا کے گرفتارکرنیکا حکم

بدھ 30 نومبر 2022 21:32

فیصل آباد، مکانوں پرقبضہ کرنیوالے وکیل اوراسکے بھائی کی ضمانتیں خارج ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد خان نے ماڈل سٹی میں واقع اوورسیز پاکستانی اور بیوہ کے مکانوں پرقبضہ کرنیوالے وکیل اوراسکے بھائی کی ضمانتیں خارج کروا کے گرفتارکرنیکا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کینال روڈ پر واقع ماڈل سٹی میں دھوکہ دہی فراڈ اورجعلسازی کے ذریعے تنویر احمد وکیل اوراسکے بھائی سہیل حامد نے اوورسیز پاکستانی سید ابصارالحسن اورایک بیوہ کے مکان کے جعلی اشٹام تیارکرکے مکانوں پرقبضہ کررکھا تھا جس پر بوگس اورجعلسازی کے ذریعے شٹام تیارکرنے پر تھانہ کوتوالی میں ملزمان بھائیوں تنویراحمد ‘سہیل حامد وغیرہ کیخلاف دھوکہ دہی اورفراڈ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کررکھے تھے ملزمان نے فاضل عدالت میں درخواست ضمانتیں دائر کی توفاضل جج نے دوران سماعت فراڈ کے الزام میں قبضہ گروپ بھائیوں کی ضمانتیں خارج کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :