سٹی ڈویژن پولیس کا کریک ڈائون، 24 گھنٹوں میں 193 ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 30 نومبر 2022 21:59

سٹی ڈویژن پولیس کا کریک ڈائون، 24 گھنٹوں میں 193 ملزمان کو گرفتار کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2022ء) سٹی ڈویژن پولیس نے کریک ڈائون کر کے 24 گھنٹوں میں 193 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ اس حوالے سے ایس پی سٹی سرفراز ورک نے بتایا کہ سنگین واداتیں کرنے والے مفرور اور ریکارڈ یافتہ 128 ملزمان گرفتار، مختلف مقامات پر منشیات فروشی کرنے والے 4 منشیات فروش گرفتار کیے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

غیر قانونی اسلحہ اسکی نمائش کرنے پر 6 ملزمان گرفتار ، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 17 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔سائونڈ سسٹم،ون ویلنگ اور گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ حساس مقامات اور بلیک پیپر کے استعمال پر 16 ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا جبکہ ہوائی فائرنگ اور شیشہ سموکنگ کرنے والے 6 ملزمان کو حوالات میں بند کیا گیا۔