نومبرکے دوران ترکیہ کی برآمدات 1.9فیصد اضافے کے ساتھ 21.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں

ہفتہ 3 دسمبر 2022 10:40

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) نومبرکے دوران ترکیہ کی برآمدات گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.9فیصد اضافے کے ساتھ 21.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں ترک وزیر تجارت مہمت مُش کی طر ف سے جاری بیان کے مطابق سال 2022 کے پہلے نو ماہ کے دوران مال اور خدمات کی برآمدات میں 14.5 فیصد اضافے کے ساتھ ترقیاتی نمو 3.4 پوائنٹ تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

نومبر کے دوران ترکیہ سے جن ممالک کو سب سے زیادہ برآمدات کی گئیں ان میں جرمنی، امریکا اور عراق سرفہرست رہے جبکہ فلپائن کے لئے ترکیہ کی برآمدات میں 10 گُنا اور سعودی عرب کے لئے برآمدات میں 9 گُنا اضافہ ہوا ہے۔وزیر تجارت کے مطابق ترکیہ کی جنوری تا نومبر کی برآمدات 14 فیصد اضافے کے ساتھ 231 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔