پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے بھی رنز کا انبار، عبداللہ اور امام کے بعد بابر نے بھی سنحری داغ دی

اما م الحق اور عبد اللہ شفیق نے کیرئیر کی تیسری سنچریاں اسکور کیں، بابر نے کیرئیر کی آٹھویں سنچری بنائی، رپورٹ

ہفتہ 3 دسمبر 2022 17:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں عبد اللہ اور امام الحق کے بعد بابر اعظم نے بھی سنچری بنا دی ۔تفصیلات کیمطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 181رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے کیا، امام الحق 90 اور عبداللہ شفیق 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

عبد اللہ شفیق نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کی جبکہ امام الحق نے بھی 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری اسکور کی۔ پاکستان کو پہلا نقصان 225 رنز پر ہوا جب عبد اللہ شفیق 114 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آٹ ہوئے جبکہ 245 کے مجموعے پر امام الحق بھی 121 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اظہر علی 27 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے 126 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنے کیرئیر کی آٹھویں سنچری اسکور کی ۔