بھارتی اداکار کے ہاں شادی کے 18 برس بعد بیٹی کی پیدائش، اہلخانہ خوشی سے نہال

ہفتہ 3 دسمبر 2022 20:06

بھارتی اداکار کے ہاں شادی کے 18 برس بعد بیٹی کی پیدائش، اہلخانہ خوشی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) بھارتی ٹی وی اداکار اپروا اگنی ہوتری کے ہاں شادی کے 18 برس بعد بیٹی کی پیدائش پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نامور بھارتی ڈرامے جسی جیسی کوئی نہیں کے اداکار اپروا اگنی ہوتری اور ان کی اہلیہ شلپا سکلانی کے ہاں شادی کے 18 برس بعد بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی اطلاع اداکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

اپروا اگنی ہوتری نے اپنی اور اہلیہ کی تصویر کے ساتھ ننھے بیٹے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا کہ یہ سالگرہ میرے لیے بہت ہی خاص رہی کیونکہ اس موقع پر خدا نے ہمیں بہت ہی خاص، ناقابل یقین اور معجزاتی تحفے سے نوازا، میں اور شلپا بیٹی اشانی کانو اگنی ہوتری کو آپ لوگوں سے متعارف کرانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :