کوئٹہ ، لاکھوں روپے کا فراڈ کر کے پنجاب فرار ہونیوالا ملزم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پکڑا گیا

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) صوبائی دارالحکومت میں لاکھوں روپے کا فراڈ کر کے پنجاب فرار ہونیوالا ملزم جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا پولیس ذرائع کے مطابق دو سال قبل پرانی بی ایم سی بروری روڈ کوئٹہ کے رہائشی میاں حسن نعیم اورمحسن نعیم مختلف لوگوں سے فراڈ کے ذریعے لاکھو ں روپے ہتھیا کر فیصل آباد فرار ہو گئے ہیں جس پر سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا لیکن ملزمان پنجاب میں روپوش ہونے کے باعث قانون کی گرفت میں نہیں آ سکے تھے گزشتہ دنوں مقدمے میں مطلوب ایک ملزم محسن نعیم مسافرکوچ میں لاہور سے فیصل آباد جانے کیلئے موٹر وے پر سفر کر رہا تھا جب پولیس نے مسافروں کے شناختی کارڈ چیکنگ کی غرض سے سکین کئے تو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت معلوم ہوگیا کہ ملزم بلوچستان پولیس کو مطلوب ہے جس پرموٹر وے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور سول لائن پولیس کوئٹہ کے اہلکاروں نے پنجاب جا کر ملزم کو باقاعدہ اپنی تحویل میں لے لیاہے اور درج مقدمات کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔