کے ایل راہول اور سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی جنوری 2023 میں ہونے کا امکان

اتوار 4 دسمبر 2022 16:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی جنوری 2023 میں ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول نے چھٹیوں کی درخواست دے رکھی تھی جو اب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے منظور کرلی ، بتایا جا رہا ہے کہ کرکٹر نے نجی مصروفیات کے باعث چھٹیوں کی درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی جانب سے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم کچھ روز قبل سنیل شیٹی نے بیٹی کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں کی شادی جلد ہوگی۔سنیل شیٹی کے مطابق فی الحال تاریخ نہیں رکھی گئی، دونوں کی مصروفیات دیکھتے ہوئے جلد کسی ایک حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں ہونے والی یہ شادی سنیل شیٹی کے کھنڈالا والے گھر میں ہوگی، یہ لگژری گھر کھنڈالا مہاراشڑا میں واقع ہے جسے تقریبات کی مناسبت سے سجایا جائیگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ شادی میں بالی وڈ کے کئی اسٹار شرکت کریں گے، اس کے علاوہ کئی کرکٹرز بھی شادی میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :