-جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کے زیراہتمام ایس ایم اشرف میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ2022

) فائنل میچ کمائنڈ کرکٹ کلب اور ریلوے کرکٹ کلب کی ٹیموںکے مابین کھیلا گیاجو کمبائنڈ کرکٹ کلب کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئی22رنز سے جیت لیا

اتوار 4 دسمبر 2022 19:40

\جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2022ء) جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کے زیراہتمام ایس ایم اشرف میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ2022کے سلسلہ میں فائنل میچ کمائنڈ کرکٹ کلب اور ریلوے کرکٹ کلب کی ٹیموںکے مابین کھیلا گیاجو کمبائنڈ کرکٹ کلب کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئی22رنز سے جیت لیا ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں میں جرمنی سے آئے مہمانوں نے چیف ایگزیکٹو جواد کلب کے ہمراہ چھ لاکھ روپے کے انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

فائنل میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤنڈ کے چاروں طرف موجود رہی۔ریلوے کلب نے ٹاس جیت کر کمبائنڈ کلب کی ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی کمبائنڈ کلب ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 135رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

کپتان علی شان دھونی نی34گیندوں پر39'محمد اخلاق بھٹی نے 28گیندوں پر24'عمیر عرف عمیری بٹ نی20گیندوں پر21جبکہ فرسٹ کلاس پلیئر عبدالصمد نی18گیندوں پر19رنز بنائے ریلوے کلب کی طرف سے عثمان نور اور حمزہ ناصر نے دو 'دو کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا جواب میں ریلوے کلب کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ ہوا پاکستانی پلیئر آصف علی سمیت 5کھلاڑی19رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد صداقت علی عرف کاکا نی42'دانش رشید نی29رنز کی شراکت پر ٹیم کو سہارا دیا دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد ریلوے کلب کی ٹیم 113رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی کمبائنڈ کرکٹ کلب کے علی اسفند نے 4اوورز میں 19رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کوآؤٹ کرکے مین آف دی میچ قرار پائے۔

ناصر پٹھان نی3اوور میں18رنز دیکر دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔چیف ایگزیکٹو جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس شیخ جواد افضل نے مہمان خصوصی جرمنی سے آئے مسٹرآیڈن اور مسٹرعلی' سابق چیئرمین رانا رؤف انور'شیخ عماد افضل'میاں ندیم اشرف 'میاں رضوان الحق'میاں نوید نذیر'میاں کاشف فرید حافظ امین الحق اشرفی'اور نورنبی کے ہمراہ ونر ٹیم کمبائنڈ کرکٹ کلب کے کپتان علی شان دھونی کو تین لاکھ روپے بمعہ ٹرافی'رنراپ ٹیم ریلوے کرکٹ کلب کے کپتان محمد شاہد کو ڈیڑھ لاکھ روپے بمعہ ٹرافی 'تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ذیشان فاروق میموریل کرکٹ کلب کی ٹیم کو کے 60ہزار اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنیوالی مقبول چوہان میموریل کرکٹ کلب کے کپتان کو چالیس ہزار روپے بمعہ ٹرافی دیں اس کے علاوہ کمبائنڈ کرکٹ کلب کے علی اسفند کو مین آف دی میچ دس ہزارروپی'اخلاق بھٹی کو مین آف دی ٹورنامنٹ بیس ہزار روپی'ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر ہونے پرجواد کلب کے کھلاڑی احمد حمید 'بہترین وکٹ کیپر پر محمد سمیاب'بہترین بیسٹمین محمد فیضان اور بہترین باؤلنگ پر صداقت علی عرف کاکاکو پانچ 'پانچ ہزار روپے کے انعامات دیئے جواد کلب کے سی ای او شیخ جواد افضل نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات اور بزنس کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنے تعاون کو یقینی بنائیں گورنمنٹ کو بھی چاہے کہ وہ کھلاڑیوں کے لیے زیادہ انعام رکھے تاکہ کھلاڑیوں کی کھیلوں میں دلچسپی بڑھ سکے جس شہر کے گراؤنڈ آباد وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں آخر میں جرمنی سے آئے مہمانوں مسٹر آیڈن اور مسٹر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان فیصل آباد جواد کلب میں کرکٹ میچ دیکھ کر بہت دل خوش ہوا میں شکریہ ادا کرتا ہوں جواد کلب کے چیف ایگزیکٹو شیخ جواد افضل کا جنہوں نے اتنا اچھا پروگرام کروا کر کرکٹ کو فروغ دیا