}ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ (آج)سے شروع ہو گا

اتوار 4 دسمبر 2022 20:10

×لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2022ء) ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ آج( پیر) سے شروع ہو گا۔دوسرے مرحلے میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی۔ فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنراپ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے میچز دو وینیوز ایل سی سی اے گرائونڈ اور لاہور جمخانہ گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی ایلیٹ ویمن کرکٹرز پر مشتمل بلاسٹرز ،ڈائنامئٹس،چیلنجرز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پانچ سے سات دسمبر تک روزانہ دو میچز سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوں گے ، نو دسمبر کو ایونٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔