سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں سماعت بغیر کارروائی ملتوی

پیر 5 دسمبر 2022 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سماعت کے دوران فاضل عدالت کے جج کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث بغیر کارروائی سماعت20 دسمبرتک کیلئے ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ عدالت کے جج محمد اعظم خان عرصہ تعیناتی مکمل ہوجانے پر چارج چھوڑ چکے ہیں جن کے بعد تاحال نئے جج کی تعیناتی نہیں ہوسکی۔