جی-7 ممالک نے روسی تیل پر ’’پرائس کیپ‘‘ نافذ کر دی
جی-7 ممالک میں کینیڈا، امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، جاپان اور اٹلی شامل ہیں
منگل 6 دسمبر 2022 12:21
(جاری ہے)
خیال رہے کہ دنیا کی اہم شپنگ اور انشورنس کی کمپنیاں جی7 ممالک میں ہیں، جس کے باعث روس کو اپنا تیل بلند قیمت پر فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب روس پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ پرائس کیپ کسی صورت قبول نہیں کرے گا اور ان شرائط پر تیل فروخت نہیں کرے گا یہاں تک کہ اس کو تیل کی پیداوار کم ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔روس دنیا میں تیل پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔یورپ کو تیل اور گیس کی برآمد روس کی غیرملکی زرمبادلہ کا بنیادی ذریعہ ہے، جنگ عظیم دوم کے دو دہائیوں بعد سوویت یونین کے جیولوجسٹس نے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیا تھا اور اس وقت سے روس کی آمدنی کا بڑا ذریعہ پیٹرولیم مصنوعات ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی سے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک عہدیدار نے بتایا کہ روسی کمپنیاں اور تاجروں کو کیپ لگانے والے ممالک اور کمپنیوں سے رابطے رکھنے سے روکنے کے لیے اعلامیہ تیار کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس طرح کے اعلامیے کے تحت اس کے زیر اثر ممالک اور کمپنیوں کو تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمد پر پابندی ہوگی۔جی-7 ممالک کی جانب سے پرائس کیپ 60 ڈالر فی بیرل مقرر کی گئی ہے جو جمعے کو بند ہونے والی 67 ڈالر فی بیرل سے کچھ کم ہے۔یورپی یونین اور جی-7 ممالک کو توقع ہے کہ روس کو کم منافع کے ساتھ اس قیمت میں تیل کی فروخت جاری رکھنے کا موقع ہوگا۔ادھر چین کی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کی جانب سے پرائس کیپ کے اعلان کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ باہمی احترام اور دطرفہ مفاد کی بنیاد پر روس کے ساتھ توانائی تعاون جاری رکھے گا۔رپورٹ کے مطابق یورپی یونین اور جی-7 ممالک پرائس کیپ کا ہر دو ماہ بعد جائزہ لیں گے اور پہلا جائزہ جنوری کے وسط میں ہوگا۔یورپی یونین کمیشن نے بیان میں کہا کہ اس جائزے میں اقدامات کے مؤثر ہونے، عمل درآمد، بین الاقوامی صف بندی اور جھکاؤ، اتحادی اور شراکت دار ممالک پر ممکنہ اثرات اور مارکیٹوں کی پیش رفت کا خیال رکھنا چاہیے۔مغربی ممالک کی جانب سے خام تیل پر بھی اسی طرح کے اقدامات ہوں گے، جس سے روسی پیٹرولیم مصنوعات پر اثر پڑے اور یہ 5 فروری کو نافذالعمل ہوگا تاہم اس کیپ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.