ڈینگی سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،سیدہ آمنہ مودودی

منگل 6 دسمبر 2022 19:22

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیدہ آمنہ مودودی نے کہا ہے کہ ڈینگی سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد ناصر نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی فنانس نے سرویلنس کے حوالے سے اہداف پورا نہ کرنے والے محکموں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ انکے سربراہان اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں ابتک ڈینگی کے 156کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اس وقت صرف ایک مریض زیر علاج ہے تاہم ڈینگی مریضوں کیوجہ سے ضلع کی 76یونین کونسلیں حساس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں ڈینگی کے فروغ کا باعث بننے والے 175افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں، افسران آئندہ بھی سخت چیکنگ کریں اور ایسے عناصر سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :