آئرلینڈ کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے جنوری میں زمبابوے کا دورہ کرے گی

منگل 6 دسمبر 2022 22:49

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2022ء) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے جنوری میں زمبابوے کا دورہ کرے گی، ون ڈے سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

دورہ کا آغاز ٹی ٹونٹی میچوں سے ہوگا، پہلا ٹی ٹونٹی12 ، دوسرا 14 اور تیسرا 15 جنوری کو ہوگا جبکہ پہلا ون ڈے میچ 18 جنوری، دوسرا 20 اور تیسرا اور آخری ون ڈے 23 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد پہلی مرتبہ ایکشن میں نظر آئیں گی۔ دونوں ٹیمیں آئندہ سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنے کی دوڑ سے باہر ہیں۔