پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام عوام کی سہولت اور کفایت کا منصوبہ ہے،ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

جمعرات 8 دسمبر 2022 22:57

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنراوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام عوام کی سہولت اور کفایت کا منصوبہ ہے جسے موثر بنانے کے لئے تمام متعلقہ سرکاری محکمے بھر پور کاوشیں کریں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری عبد الجبار ،اے سی ہیڈ کوآرٹر زاہد ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق خان ،چیف آفیسر میونسپل کار پوریشن عمر نسیم ،نیشنل بنک کے نمائندہ محمد اسد سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں احساس راشن دوکانیں رجسٹرڈ کی جا رہی ہیں اور ان میں سے 1700 کی تصدیق کا عمل بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مستحق خاندانوں کو ان دوکانوں سے آٹا ،دالیں ،کوکنگ آئل اور گھی 40 فیصد تک سستا ملے گا۔\378