بھارت میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد ہلاک، 50 زخمی

جمعہ 9 دسمبر 2022 14:31

بھارت میں گیس سلنڈر پھٹنے سے  5 افراد ہلاک، 50 زخمی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2022ء) بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے کے مطابق جودھ پور کے ضلع کلکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے 436 کلومیٹر مغرب میں واقع ضلع جودھ پور کے بھونگرا گاؤں میں جمعرات کو اس وقت سلنڈر پھٹ گیا جب مہمان شادی کے لیے جمع ہو رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ شادی والے گھر کا ایک حصہ بھی دھماکے کے باعث گر گیا ہے اور اس حادثے میں 2بچوں سمیت 5افراد ہلاک اور 50زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 12افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔