ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی 10 سالہ لیز کا معاہدہ ہوگیا

جمعہ 9 دسمبر 2022 22:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ ملتان کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی10سالہ لیز کا معاہدہ طے پاگیا۔

(جاری ہے)

معاہدے پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)سلمان نصیر اور ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے دستخط کئے۔معاہدے کی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا بھی شریک ہوئے۔تقریب میں کمشنر اشفاق چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر، رکن صوبائی اسمبلی زین قریشی اور سدرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔