مظفرآباد پیرچناسی میں برفباری کے باعث سیاحوں کی30 گاڑیاں پھنس گئیں

سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ریسکیو1122 اور پولیس ٹیمیں پہنچ گئی ہیں، گاڑیوں میں200 سے زائد مسافر ہیں، مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔ پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 دسمبر 2022 19:43

مظفرآباد پیرچناسی میں برفباری کے باعث سیاحوں کی30 گاڑیاں پھنس گئیں
مظفرآباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر 2022ء) مظفرآباد کے علاقے پیر چناسی میں برفباری کے باعث سیاحوں کی30 گاڑیاں پھنس گئیں، سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ریسکیو1122 اور پولیس ٹیمیں پہنچ گئی ہیں، مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرآباد کے علاقے پیر چناسی میں سیاحوں کی 30 گاڑیاں برفباری کے بعد پھسلن کے باعث پھنس گئی ہیں، مسافر گاڑیاں برف باری کے بعد پھسلن کے باعث پھنسی ہیں، منی بسیں بریف باری کے دوران جب پھسلن بن جاتی ہے تو ان پر سفر کرنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 10سے زائد کوسٹرز اور چھوٹی گاڑیاں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔

برف ہٹانے کیلئے سیاحتی مقام پیر چناسی میں مشینری موجود نہیں، اب چینی مشینری بھجوائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہےکہ سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے مظفرآباد سے ریسکیو 1122 اور پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر، ایس پی اور دیگر سول حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں، مسافروں کو اتار کر دوسری گاڑیوں میں محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب گلیات میں موسم سرما کی برفباری کا تیسرا سپیل شروع ہو گیا، نتھیاگلی اور ملحقہ سیاحتی مقامات پربرفباری کی شدت میں اضافے کے باوجود سیاحوں کا رش ہے، ترجمان گلیات ڈیلوپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق برفباری کے دوران بھی جی ڈی اے کاعملہ سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھولنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے ،سنو کلئیرنس آپریشن میں ہیوی مشینری استعمال کر رہے جبکہ نتھیاگلی اور چھانگلہ گلی میں کنڑول روم مکمل فعال ہے اورسیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، اُنھوں نے مزید کہا کہ گلیا ت میں برفباری کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے ،برفباری کے دوران گلیات آنے والے سیاح ڈرائیونگ میں احتیاط برتیں ،سفرکے دوران تمام ضروری سامان ساتھ رکھیں ،جی ڈی اے کاعملہ سیاحوں کی بحفاظت گلیات تک رسائی ممکن بنانے کے لیے سرگرداں ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اےکی ہدایت پرعملہ چوبیس گھنٹے چوکس ہے ،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سیاح ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم یا جی ڈی اے عملے سے رابطہ کریں ۔


متعلقہ عنوان :