لله*شہدائے حسینی محاذ شہدائے حسینیت ہیں جن کی شہادت سے آمرانہ سازش ناکام ہوئی۔علامہ سید محسن علی ہمدانی

۱ شہید کی موت قوم کی حیات ہے اورشیعہ مطالبات کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے عظیم سپوت تھے۔شوکت عباس جعفری

جمعہ 30 دسمبر 2022 20:20

ق*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2022ء) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق شیعہ مطالبات کیلئی1984ء میں ایجی ٹیشن کے دوران جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء سید اشرف علی رضوی اور سید صفدر علی نقوی شہید کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہدائے حسینی محاذ کی مناسبت سے تحریک نفاذفقہ جعفریہ کی ضلعی یوم شہداء کمیٹی کے زیراہتمام کمیٹی چوک سے دربار شاہ دی ٹاہلیاں تک شہداء ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کی قیادت ٹی این ایف جے کے مرکزی رہنما علامہ سیدمحسن علی ہمدانی ،علامہ وقار حسین نقوی ،علامہ فخر عباس عابدی ،راجہ محمداشرف، باواسیدقاسم علی شاہ کاظمی ، مرکزی کنوینرشوکت عباس جعفری ،ضلعی کنوینرشفقت ترابی ،چوہدری مشتاق حسین،سیدبوعلی مہدی،سیدثمرالحسن نقوی،سیدظہیرالحسن شاہ ، علی ابوذرچوہان ، اور دیگر رہنمائوں نے کی ۔

(جاری ہے)

شہیدصفدر علی نقوی کے مزار واقع قبرستان شاہ دی ٹاہلیاں میں تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے پاکسیان کے مرکزی سیکریٹری تعلیم تربیت علامہ سید محسن علی ہمدانی نے کہاکہ شہدائے حسینی محاذ شہدائے حسینیت ہیں جن کے خون سے عزاداری کے خلاف آمرانہ سازش ناکام کی گئی۔

علامہ ہمدانی نے کہا کہدینی اقدار کے فروغ اور تحفظ کے لیے امانت و دیانت کے ساتھ ہم اپنی عملی جد و جہد جاری رکھیںگے ، عقیدہ و طن پر ہر گز کو ئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ علامہ ہمدانی نے کہا کہ شہید صفدر نقوی ،شہید اشرف علی رضوی اور محمد حسین شاد شہید قوم کے سروں کے تاج ہیں جن کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شوکت عباس جعفری نے شہدائے حسینی محاذ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے اورشیعہ مطالبات کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے عظیم سپوت تھے جن کی قربانیوں کے نتیجہ میں فقہ جعفریہ کے حقوق اور ہماری شہ رگ عزاداری امام مظلوم کے تحفظ کیلئے حکومتِ وقت کے ساتھ 21مئی 85ء کو جونیجو موسوی معاہدہ عمل میں آیا۔انہوںنے کہاکہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت میں مکتب تشیع کے حقوق اور عقائدِ حقہ کی ترویج کیلئے عملی جدوجہد جاری رہے گی اور اس راہ میں کوئی بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے سے بھی ہر گز دریغ نہیں کیا جائیگا۔

اس موقع شیخ عقیل حسین نے پرسوز آواز میں سلام و نوحہ پیش کیا،۔عمائدین تحریک مرکزی نائب صدر ٹی این ایف جے باوا فرزند علی شاہ کاظمی،چوہدری مشتاق حسین، مرکزی کنوینر یومِ شہدا کمیٹی شوکت عباس جعفری، ضلعی کنوینر شفقت ترابی،سجادہ نشین دربار سخی شاہ پیارا باوا قاسم علی شاہ، مولانا وقار حسین نقوی محاذِ حسینی ایجی ٹیشن کے ہراول دستے میں شامل انجمن غلامانِ اہلبیت ڈھوک رتہ راولپنڈی کے راجہ اشرف حسین، عابد رضا، ملک مظہر حسین، مظہر عباس اور دیگر عمائدین، عزاداران اور بانیانِ مجالس و لائسنس داران کی سرکردگی میں شہید سید صفدر علی نقوی کے مزار پر چادر چڑھائی اور نوحہ خوانی و فاتحہ خوانیکی گئی۔

علامہ سید محسن علی ہمدانی نے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر شہید کے پسماندگان نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بالخصوص رہبر شیعیان پاکستان قائد ملت جعفریہ آغا حامدعلی شاہ موسوی کی جانب سے یوم شہداء منانے کا اعلان کرنے پر دلی تشکر کااظہار کرتے ہوئے ان کے حکم پر دینی حقوق کے حصول کیلئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا عہد کیا۔شرکائے اجتماع نے ٹی این ایف جے کے اہداف ولاء و عزاء کیلئے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی قیادت میں عملی جدوجہد جاری رکھنے اور ان کے ہر لائحہ عمل پر ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے عہد کا اظہار کیا گیا۔