بارایسوسی ایشن جہانیاں الیکشن2023/24ء ،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی

جمعرات 5 جنوری 2023 19:24

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2023ء) بار ایسوسی ایشن جہانیاں الیکشن2023/24ء ،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی،12مختلف سیٹوں کیلئی24امیدوار میدان میںہیں،ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،ووٹنگ14جنوری کو ہو گی۔تفصیل کے مطابق بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے الیکشن 2023/24ء کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے ،بار کی6 اور مجلس عاملہ کی6سیٹوں کیلئے 24امیدوار میدان میں ہیں تمام امیدواروں کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔

وکلاء کے گروپ جیورسٹس لاء چیمبر زکی جانب سے صدارت کیلئے رانا عامر مجید شاہین ایڈووکیٹ جنرل سیکر ٹری کی سیٹ کیلئے چوہدری وسیم طارق پنوں ایڈووکیٹ اور یونائیٹڈ لائرزفورم کی جانب سے صدر کیلئے رائو عبدالجباربابر ایڈووکیٹ اور جنرل سیکر ٹری کیلئے چوہدری محمد قاسم ضیاء ایڈووکیٹ کے نام فائنل کیے گئے ہیں ،بار کے دیگر عہدوںمیںنائب صدر کیلئے چوہدری عبدالغفور گل ایڈووکیٹ اور ملک محمد آصف میتلا ایڈووکیٹ کے مابین مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکر ٹری کیلئے ملک ارشاد حسین میتلا ایڈووکیٹ اورملک محمد سلیم کھنڈ ایڈووکیٹ مد مقابل ہیں۔فنانس سیکر ٹری کی سیٹ کیلئے چوہدری عرفان علی آرائیں ایڈووکیٹ اور ملک عمران ساجد میتلا ایڈووکیٹ اور لائبریری سیکر ٹری کیلئے محمد ارشد خان پاندہ ایڈووکیٹ اورملک ساجد حسین بھٹار ایڈووکیٹ مد مقابل ہوں گے ۔ممبران مجلس عاملہ کی چھ سیٹوں کیلئے 12امیدوار میدان میں ہیں جن میںرائے عبدالرشید،چوہدری اکرم سوہل،حافظ توفیق احمد،ملک افتخار الحسن میتلا،محمد حنیف ساجد،چوہدری محمد ندیم اختر،چوہدری سہیل اکرم،ملک خالد الیاس میتلا،چوہدری حبیب الرحمان،چوہدری زاہد ممتاز ،چوہدری محمد عرفان آرائیں اور ملک غلام مصطفی میتلا ایڈووکیٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے الیکشن14جنوری2023ء کو ہوں گے چوہدری محمد خالد جہانیہ ایڈووکیٹ چیئرمین الیکشن بورڈ بار ایسوسی ایشن جہانیاں ہوں گے۔